17 جولائی 2012
وقت اشاعت: 19:57
ٹارگٹ کلنگ کیخلاف اقدامات کررہے ہیں ،آئی جی سندھ
آج نیوز - آئی جی پولیس سندھ فیاض لغاری کہتے ہیں کہ ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام کے لئے موثراقدامات کئے جارہے ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی اقبال محمود کہتے ہیں کہ اشتہاری ملزمان بہت جلد پولیس کے شکنجے میں ہونگے۔ سینٹرل پولیس آفس میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے نئے آئی جی سندھ فیاض لغاری نے کہا کہ کراچی معاشی حب ہے اور امن و امان کی صورتحال کی بہتری کیلئے فورسز کوشاں ہیں۔ فیاض لغاری نے کہا کہ پولیس کی سب سے پہلی ذمہ داری ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام ہے جس کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ایڈیشنل آئی جی اقبال محمود نے کہا کہ لیاری گینگ وار کے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ انہیں بہت جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں سیکورٹی کے لئے پلان تیار کرلیا گیا۔ بھتہ خوروں کے خلاف کریک ڈاوٴن شروع کردیا گیا۔ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشنز جاری ہیں۔