تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جولائی 2012
وقت اشاعت: 20:14

نیٹو کو تاحال تیل کی سپلائی بحال نہیں ہوسکی

آج نیوز - نیٹو کو تیل کی سپلائی کے لئے وزارت داخلہ اور وزارت پیٹرولیم کی جانب سے پیٹرولیم منصوعات کی لوڈنگ کے لئے نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔ پاکستان اسٹیٹ آئل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیٹو افواج کو پیٹرولیم منصوعات کی لوڈنگ کے لئے تاحال کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔ وزارت داخلہ اور وزارت پیٹرولیم کی اجازت کے بعد نیٹو کو تیل کی لوڈنگ شروع کی جائے گی۔ اس سلسلے میں آئل ٹینکرز سربراہان کی اعلی حکام سے ملاقات بھی ہوئی، جس میں ٹینکرز مالکان نے سپلائی کی بندش کے باعث نقصانات کے لئے رقم اور سات ماہ میں ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر کرایوں میں بھی اضافہ کا مطالبہ کیا۔ مالکان کا کہنا تھا کہ ٹینکرز ایک ہی جگہ مستقل کھڑے رہنے کی وجہ سے دو ہزار آئل ٹینکرز کے ٹائر اور بیٹری سمیت مختلف سامان چوری ہوگیا۔ جس کی مرمت کے لئے وقت اور رقم درکار ہے۔ تاہم دو ہزار ٹینکرز نیٹو کو تیل کی فراہمی کے لئے تیار ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.