17 جولائی 2012
وقت اشاعت: 20:46
لندن اولمپکس ،برازیل کی فٹبال ٹیم لندن روانہ
آج نیوز - لندن اولمپکس میں شرکت کے لئے برازیل کی فٹبال ٹیم لندن روانہ ہوگئی۔ برازیل کی ٹیم ری ڈی جنیرو سے لندن کے لئے روانہ ہوئی۔ ٹیم کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے ائرپورٹ مداحوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ مداحوں نے اولمپکس میں ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اسٹرائیکر سینٹوس، نیمس، ایلگزینڈر پیٹو اور تھیاگو سلوا جیسے کھلاڑیوں نے اولمپکس میں گولڈ میڈل کے لئے برازیل کو مضبوط امیدوار کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔ انیس سو چوراسی اور انیس سو اٹھاسی کے اولمپکس کے فائنل میں قسمت کی دیوی برایل پر مہربان نہ ہوسکی تھی جبکہ انیس سو چھیانوے اور دوہزار آٹھ کے اولمپکس میں برازیل کا سفر سیمی فائنل میں ختم ہوگیا تھا۔ گروپ اے میں موجود برازیل کی ٹیم ابتدائی میچز میں مصر، بیلاروس اور نیوزی لینڈ کے مدمقابل آئے گی۔