تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جولائی 2012
وقت اشاعت: 21:2

ٹور ڈی فرانس: فیڈریگو نے پندرہواں مرحلہ جیت لیا

آج نیوز - فرانس کے پئیرک فیڈریگو نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا پندرہواں مرحلہ جیت لیا۔ بریڈلے وگنز کو ریس لیڈر کی یلو جرسی حاصل ہے۔ سماتن سے پاوٴ تک ریس کا پندرہواں مرحلہ ایک سو اٹھاون اعشاریہ پانچ کلو میٹر پر محیط تھا۔ ریس کے آغاز سے سائیکلسٹ نے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی بھرپور کوششیں کیں۔ فرانس کے پئیرک فیڈریگو نے ابتدا سے ہی برتری کو قائم رکھا اور تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے فرانس کے لئے رواں سال کی چوتھی فتح حاصل کی۔ فرانسیسی رائڈر نے مقررہ فاصلہ تین گھنٹے چالیس منٹ اور پندرہ سیکنڈز میں سب سے پہلے طے کیا۔ امریکہ کے کرسچن وینڈ دوسرے نمبر پر رہے۔ برطانیہ کے بریڈلے وگنز کو ریس میں مجموعی برتری حاصل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.