تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جولائی 2012
وقت اشاعت: 21:18

ون ڈے :ویسٹ انڈیز نے کیویز کو شکست دیدی

آج نیوز - پانچ میچوں کی سیریز کے آخری ون ڈے میں ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کوبیس رنز سے شکست دے کرسیریز میں چار ایک کی فتح حاصل کر لی۔ سینٹ کیٹس میں کھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں نو وکتوں کے نقصان پر دوسو اکتالیس رنز بنائے۔ نوین نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے آندرے رسل نے چالیس گیندوں پر تین چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے انسٹھ رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ڈیون براوو ترپن اور مارلون سیمیولز تینتالیس رنز بناکر نمایاں رہے۔ کائل مایلز اور ٹم ساوتھی نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پچاس اوورز میں دوسو اکیس رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ کین ویلم سن نے انہتر رنز بنائے لیکن وہ کیو ٹیم کو فتح نہ دلواسکے۔ رائٹ آرم آف اسپنرسنیل نارائن نے ستائیس رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ ٹینو بیسٹ اور دیون براوو نے دو دو کھلاڑیوں کو شکار کیا۔ سنیل نارائین کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.