17 جولائی 2012
وقت اشاعت: 21:35
روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان
آج نیوز - انٹربینک میں روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان ہے، ڈالر چورانوے روپے چھتیس پیسے کا ہو گیا۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں روپے کی قدر میں اٹھارہ پیسے اضافہ ہوا۔ جس سے ڈالر چورانوے روپے چھتیس پیسے پر آگیا۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر بیس پیسے کمی سے پچانوے روپے دس پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بیرونی ادائیگیوں کے باعث روپیہ دباوٴ شکار ہے۔