تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جولائی 2012
وقت اشاعت: 23:13

یورپی یونین کے وفد کی وزیر خارجہ سے ملاقات

آج نیوز - یورپی یونین پارلیمنٹ کے سات رکنی وفد نے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سے دفتر خارجہ میں ملاقات کی،وفد کی قیادت یورپی یونین پارلیمنٹ جنوبی ایشیائی امور کی چیئرمین پرسن جین لمبارٹ کر رہی تھیں،یورپی پارلیمنٹ کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ دہشت گردی کے شکار پاکستانی عوام کو معاشی مواقع دینا انتہائی اہم ہے ،انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اپنی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی رسائی انتہائی آسان بنائے، حنا ربانی کھر نے دوہزار دس کے سیلاب کے بعد کچھ مصنوعات پر پاکستان کیلئے تجارتی مراعات منظور کئے جانے کے یورپی پارلیمنٹ کے اقدام کو سراہا، یورپی ارکاکین پارلیمنٹ نے کہا کہ پاکستان میں ایئندہ انتخابات کا ایذادانہ اور شفاف انعقاد ان کے لئے اتہائی اہمیت رکھتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.