تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جولائی 2012
وقت اشاعت: 23:13

وزیراعظم کی صدر زرداری سے ملاقات ملکی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال

جیو نیوز - اسلام آباد…وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے پیر کی شب ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔جبکہ وزیراعظم کے دورہ افغانستا ن کے حوالے سے بھی مشاور ت کی گئی۔ادھر ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ آج رات ایوان صدر میں پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس ہوگا جس میں پارٹی کے اہم رہنماء شرکت کرینگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.