تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 0:19

ہالی ووڈ مووی ایکس پینڈ ایبلز ٹو کی سترہ اگست کو نمائش

آج نیوز - ہالی ووڈ کی مار دھاڑ اور ایکشن سے بھرپور فلم دی ایکس پینڈ ایبلز ٹوسترہ اگست کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ہالی ووڈ کی نئی ایکشن اورجنگی مناظر پر مبنی فلم آئندہ ماہ اگست میں عام نمائش کے لیے ریلیز کر دی جائے گی۔ اس فلم کا پہلا حصہ دو سال قبل ریلیز کیا گیا تھا۔ایکشن سے بھرپور اس فلم میں سلویسٹر اسٹیلون، بروس وِلیز، آرنلڈ شوارزنیگر اور وین ڈیم شامل ہیں۔ فلم کے ہدایت کار اسٹیو اسمتھ ہیں۔ یہ فلم دس کروڑ امریکی ڈالرز کی خطیر رقم سے تیار کی گئی ہے۔ فلم کے پہلے حصے کو شائقین نے خاصا پسند کیا تھا۔ ایکشن سے بھرپوردی ایکس پینڈایبلز ٹو میں دلچسپ بات فلم کے عمررسیدہ ہیروہیں جن کی عمریں ستاون سے چھیاسٹھ سال کے درمیان ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.