تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 1:28

ویب سائٹ کی بندش ،شیعہ ایکشن کمیٹی کی جانب سے مظاہرہ

آج نیوز - پی ٹی اے کی جانب سے ویب سائٹ کی بندش کے خلاف کراچی میں شیعہ ایکشن کمیٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، پولیس شیلنگ کے بعد مشتعل مظاہرین نے ایک بس کو آگ لگا دی۔شیعہ ایکشن کمیٹی نے پی ٹی اے کی جانب سے ویب سائٹ پربندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ، احتجاجی ریلی کونمائش چورنگی سے تبت سینٹر تک جان اتھا۔پولیس نے نمائش چورنگی پر احتجاجی جلوس کو آگے بڑھنے سے روک دیا، جس پر مظاہرین مشتعل ہوگئے اور اردگرد کی دکانیں بند کرادیں۔ مشتعل مظاہرین نے ٹائر جلاکر اورٹریفک بھی معطل کر دی ،جبکہ نامعلوم مشتعل افراد نے ایک بس کو بھی نذرآتش کردیا۔ پولیس اوررینجرز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور مظاہرین کومنتشر کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.