تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 1:44

بعض جماعتیں دہشتگردوں کیلئے نرم گوشہ رکھتی ہیں ،کائرہ

آج نیوز - وفاقی وزیراطلاعات قمرزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت دہشتگردوں کو کھلے عام جلسوں کی اجازت دے رہی ہے ، ایسے اقدامات سے دہشتگردوں کی آماجگاہیں مضبوط ہونگی۔انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات قمرزمان کائرہ نے کہا کہ دہشتگردی کی بڑی آماجگاہیں ختم کردی گئی ہیں،تاہم بعض سیاسی جماعتیں آج بھی دہشتگروں کیلے نرم گوشہ رکھتی ہیں۔ پنجاب حکومت دہشتگردوں کو کھلے عام جلسوں کی اجازت دے رہی ہے، ایسے اقدامات سے دہشتگرد مضبوط ہونگے۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سے بات چیت معمول کا کام ہے،حکومت کی خواہش ہے کہ نگران سیٹ اپ کی تشکیل اپوزیشن مشاورت سے ہو۔وزیراطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت مضبوط ہو رہی ہے۔ غیر جمہوری طاقتوں کے راستے ہمیشہ کیلئے بند کر دیئے ہیں۔ اب صرف جمہوری نظام ہی چلے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.