تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 2:0

بنوں:ڈسٹرکٹ سیکورٹی بیورو پر حملے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹیں پیش

آج نیوز - ڈسٹرکٹ سیکورٹی بیورو بنوں کی عمارت پر حملے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹیں پیش کر دی گئی ہیں۔ پولیس اور خفیہ اداروں کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹوں میں واضح تضاد ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق حملہ آور پانچ تھے جن میں دو مارے گئے جبکہ تین فرار ہو گئے۔ دوسری رپورٹ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دو حملہ آوروں نے جوکہ برقع پوش تھے ڈسٹرکٹ بیورو بنوں کی عمارت پر حملہ کیا اور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر کے اندر داخل ہو گئے۔ پولیس نے بروقت پہنچ کرگھیرا ڈال لیا، پولیس سے مقابلے میں دونوں حملہ آور ہلاک ہو گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.