تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 2:16

لاہور :فائرنگ سے ایک شخص قتل

آج نیوز - لاہور میں موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل اور دوسرے کو زخمی کر دیا۔ مقتول کے لواحقین نے موقعے پر موجود پولیس اہلکار کو ذمہ دار قرار دے دیا۔پولیس کے مطابق کنگ ایڈورڈمیڈیکل کالج کے سامنے دو موٹر سائیکل سواروں نے ایک کار پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں کار سوار ملک احسان مانی ہلاک جبکہ امداد حسین شدید زخمی ہو گیا، جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعے کے بعد مقتول کے لواحقین نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کے باہر کھڑے پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ پولیس نے واقعے کو دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.