18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:16
لوئر اورکزئی: مسافر گاڑی میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق
آج نیوز - لوئر اورکزئی کے علاقہ سپائے میں مسافر گاڑی میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کوکلایا ہیڈ کوارٹر اسپتال اور کوہاٹ سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا۔ لوئر اورکزئی کے علاقے سپائے سے مسافر پک اپ کوہاٹ کی طرف جا رہی تھی کہ اچانک سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے گاڑی دھماکے سے اڑگئی۔ وین میں موجود آٹھ مسافر جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو کلایا اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں دو زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث سی ایم ایچ کوہاٹ منتقل کردیا گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مسافر پک اپ کوہاٹ میں داخل ہورہی تھی کہ سڑک کے کنارے نصب بم کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑادیا گیا۔