تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:0

حج کرپشن کیس،حسین اصغر کو برطرفی کا نوٹس دیں،چیف جسٹس

جیو نیوز - اسلام آباد… سپریم کورٹ میں حج کرپشن کیس کی سماعت جاری ہے اور چیف جسٹس افتخارچودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے حج کرپشن کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایاکہ کیس کی تفتیش میں واپسی کا حکم نہ ماننے والے پولیس آفیسر حسین اصغر کے خلاف کارروائی کیلئے آفیسر کا تقرر ہوگیا ہے۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے کہاکہ عدالت کو سول جج کی عدالت نہ بنائیں، عدالت کے وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، یہ کیسے ممکن ہے کہ سرکار بلائے اور ملازم نہ آئے، حسین اصغر کو کل لیکر آئیں، نہیں آتا تو اسکو برطرفی کا نوٹس دیں، سوچتے تھے کہ نیااٹارنی جنرل آنے سے کام ہوگا لیکن کچھ نہیں ہوا۔ جسٹس جواد خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ معاملہ بہت سیدھا ہے، کسی کی ذات کا نہیں قانون کی حکمرانی کا معاملہ ہے، سول سرونٹ ایکٹ کے سیکشن 10 کو حکومت کیوں یقینی نہیں بنارہی۔ بعد ازاں عدالت نے اٹارنی جنرل کو فوری طلب کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.