تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:32

اوباما نے پاکستان کیلئے رچرڈ اولسن کو نیا سفیر مقرر کردیا

آج نیوز - امریکی صدراوباما نے پاکستان کیلئے رچرڈ اولسن کو نیا سفیر مقرر کردیا جبکہ جیمز کوننگھم افغانستان کے لیے نئے سفیر ہوں گے۔ رچرڈ جی اولسن متحدہ عرب امارات، میکسیکو، سعودی عرب، تیونس اور عراق سمیت کئی ممالک میں سفارتی ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔ ان کی تعنیاتی کیمرون منٹر کی جگہ عمل میں آئی ہے۔ مختلف ممالک میں امریکی سفیر تین سال کے لیے تعینات کیے جاتے ہیں، کیمرون منٹر کی تعیناتی کو ابھی دو سال ہی پورے ہوئے تھے کہ انہوں نے اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوشی حاصل کر لی ،، اوباما انتظامیہ کے مطابق کیمرون منٹر پاکستان کے لیے موزوں سفیر نہیں تھے۔ نئے سفیر رچرڈ اولسن موزوں ترین سفیر ہیں پاک امریکا تعلقات بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ دوسری جانب اوباما نے جیمز کوننگھم کو افغانستان کے لئے امریکی سفیر تعینات کر دیا ہے ،، جیمز کوننگھم کو ریان سی کروکر کی جگہ پر تعینات کیا گیا ہے۔ امریکی سینیٹ اور کانگریس کی منظوری کے بعد رچرڈ جی اولسن اور جیمز کوننگھم اپنے فرائض سرانجام دینا شروع کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.