تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:48

امریکا: حقانی نیٹ ورک کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کا بل منظور

آج نیوز - امریکی ایوان نمائندگان میں حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے سے متعلق بل منظور کرلیا گیا۔ اس بل کو امریکی وزیرخارجہ کی منظوری کے بعد کانگریس میں پیش کیا جائے گا۔ جہاں اس بات کا جائزہ لیاجائے گا کہ حقانی نیٹ ورک دہشت گرد تنظیم ہے یا نہیں۔ اور اگر ہے تو کیوں۔ امریکا کے مطابق افغانستان اور پاکستان کے شمال مغربی علاقوں میں سرگرم حقانی نیٹ ورک القاعدہ اور طالبان سے رابطے میں ہے۔ اوبامہ انتظامیہ حقانی نیٹ ورک کو افغانستان کے استحکام کے لئے خطرہ قرار دے چکی ہے۔ امریکا کا کہنا ہے کہ حقانی نیٹ ورک افغانستان میں اتحادی فوج پر حملوں میں ملوث ہے۔ دوہزار گیارہ میں امریکی سینیٹ میں بھی اسی قسم کابل پیش کیا گیا تھا جسے منظور کرلیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.