18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:48
ملک بھر میں گرمی، آبادیاں مختلف امراض میں مبتلا
جیو نیوز - کراچی… ملک بھر میں موسم گرم اور خشک ہے ، بالائی علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود ہے۔پنجاب اور سندھ کے بیشتر علاقے گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ گرمی کی وجہ سے برف اور ٹھنڈے مشروبات کی طلب بڑ گئی ہے،گرم موسم کی وجہ مختلف امراض بھی پھیل رہے ہیں جس سے بچے اور بوڑھے زیادہ متاثر ہیں۔ بلوچستان کے علاقوں جعفر آباد،نصیر آباد،سبی ،بولان اور تربت میں موسم شدید گرم ہے۔ موسم کی سختی کی وجہ سے لوگ گھروں اور سیایا دار جگہوں میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ بالائی علاقوں مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم جزوی طور پر ابر آلود ہے۔