تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 12:21

نواز شریف کا طلال اکبر بگٹی سے ٹیلیفونک رابطہ

آج نیوز - ن لیگ کے سربراہ نواز شریف نے بلوچ رہنما طلال اکبر بگٹی سے ٹیلیفونک رابطے میں کہا ہے کہ نواب اکبر بگٹی کے قاتلوں کو سزا ضرور ملنی چاہئے۔ مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے بلوچ رہنما طلال بگٹی سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواب اکبر بگٹی کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانا ضروری ہے، آمریت کے دور میں بلوچستان کو احساس محرومی میں رکھا گیا۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ اکبر بگٹی کا قتل ملکی تاریخ کا افسوسناک واقعہ ہے، جس نے عوام کو دکھی کیا، بلوچستان کے عوام محب وطن ہیں، مگر ان کے ساتھ ہمیشہ ناروا سلوک روا رکھا گیا۔ موجودہ حکومت نے بھی بلوچستان میں مشرف طرز کی پالیسیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ بگٹی میں نوگو ایریاز ختم کئے جائیں اور اکبر بگٹی کے اہل خانہ کو ڈیرہ بگٹی جانے کی اجازت دی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.