تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 12:21

وزیراعلیٰ پنجاب کی لوڈشیڈنگ کیخلاف ٹینٹ سیاست رنگ لے آئی

جیو نیوز - لاہور… پنجاب کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے خلاف وزیر اعلیٰ شہبازشریف کی ٹینٹ سیاست رنگ لے آئی، وفاقی حکومت پنجاب میں لوڈ شیڈنگ کم کرنے پر مجبور ہوگئی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ قومی انرجی کانفرنس کے فیصلوں کے برعکس پنجاب میں دیگر صوبوں سے زیادہ لوڈشیڈنگ جاری رہی جس پر وزیر اعلی پنجاب نے عوام سے اظہار یکجہتی اور وفاقی حکومت کی پالیسی کے خلاف مینار پاکستان پر ٹینٹ آفس قائم کر دیا ،بعد میں یہ سلسلہ باغ جناح اور شالامار باغ تک بڑھا دیا گیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کے اس احتجاج کے بعد اب پنجاب میں برائے نام لوڈ شیڈنگ رہ گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.