تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 12:37

نیویارک: تیسری منزل سے گرنیوالی بچی کو پڑوسی نے کیچ کرلیا

آج نیوز - نیویارک میں تیسری منزل سے گرنے والی سات سالہ بچی کو پڑوسی نے کیچ کرلیا۔ بچی بالکل محفوظ رہی۔ کہتے ہیں جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔ ایسا ہی کچھ ہوا ہے نیویارک کی سات سالہ بروکلین کے ساتھ،، جو تیسری منزل پر واقع اپنے گھر کی کھڑکی سے اچانک نیچے آگری۔ عین اسی وقت عمارت کے نیچے موجود ایک شخص نے بچی کو گرتے دیکھا تو اس کی مدد کے لئے بھاگا اور بچی کو زمین پر گرنے سے پہلے ہی کیچ کرلیا۔ بچی کے والدین کا کہنا کہ وہ سانس کی مریضہ ہے اور کھڑکی میں بیٹھے ہوئے اسے سانس کی تکلیف ہوئی اور وہ نیچے جاگری تاہم ان کے پڑوسی کے بروقت اقدام نے بچی کو بچالیا۔ علاقہ مکینوں نے پڑوسی اسٹیو کو اس کارنامے کے لئے ہیرو کا خطاب دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.