تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:43

ورلڈ جونئیراسکواش: پاکستان، مصر آج فائنل میں مدمقابل

آج نیوز - پاکستان اورمصرمسلسل پانچویں بارورلڈ جونئیراسکواش چیمپئین شپ کے ٹیم ایونٹ کے فائنل میں آج مدمقابل ہوں گے۔ دوحہ میں جاری ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے انگلینڈ کو تین صفرسے شکست دی۔ پاکستان کے ناصر اقبال نے انگلینڈ کے اولی ہالینڈ کوصرف سینتیس منٹ میں تین صفر سے مات دی۔ دوسرے میچ میں حمزہ بخاری نے ٹوم فورڈ کو گیارہ سات، بارہ دس اورگیارہ سات سے شکست دی۔ دانش اطلس کے متبادل سید علی بخاری نے رچی فیلوز کے خلاف دوایک سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے پاکستان کوفائنل میں پہنچادیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں مصرنے بھارت کوتین صفر سے مات دی۔ پاکستان چار مرتبہ ورلڈ جونئیراسکواش چیمپئین شپ جیت چکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.