18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:43
اے این پی کا ہنگو دھماکے پر اظہار افسوس
جیو نیوز - پشاور… عوامی نیشنل پارٹی نے ہنگو کے قریب مسافر وین میں دھماکے اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔پشاور سے جاری اپنی مذمتی بیان میں اے این پی خیبر پختونخوا کے صدر سینیٹر افراسیاب خٹک اور صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا کہ امن کا عمل سبوتاژ کرنے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب، عقیدہ اور نظریہ نہیں ہے، وہ بے گناہ افراد کو قتل کرکے خوف و ہراس پھیلانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے عوام اور حکومت کے حوصلے پست نہیں ہوں گے اور وہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اس کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔