تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:43

لاپتاافراد سے متعلق زیر غور قانونی سفارشات کی حتمی تیاری نہ ہوسکی

جیو نیوز - اسلام آباد… قومی سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے ارکان کی بعض دیگر مصروفیات کی وجہ سے لاپتاافراد سے متعلق زیر غور قانونی سفارشات کی حتمی تیاری نہ ہوسکی، کمیٹی نے افغانستان سے متعلق امور پر دفترخارجہ سے اپ ڈیٹ بریفنگ بھی طلب کرلی ہے ۔ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ، اسلام آباد میں سینیٹر رضاربانی کی زیر صدارت ہوا، ایجنڈا کے مطابق اس میں آج لاپتا افراد سے متعلق قانونی سفارشات کو حتمی شکل دی جانا تھی، اجلاس کے بعد میڈیا سے گفت گو میں رضا ربانی نے بتایاکہ ارکان کی مصروفیات کی وجہ سے لاپتا افرا سے متعلق سفارشات پر غور نہ ہوسکا،قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس اب 24 جولائی کو ہوگا، اور ان سفارشات کو ترجیح دی جائے گی، اس اجلاس میں نیٹوسپلائی روٹ اور افغان ایشوز پر دفترخارجہ سے بریفنگ طلب کی ہے، آغازحقوق بلوچستان پر عمل اور انسداد دہشت گردی ایکٹ میں ترامیم پر بھی اسی اجلاس میں غور ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.