18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:19
میڈونا کی شاندار پرفارمنس، حاضرین جھوم اٹھے
آج نیوز - برطانیہ کے ہائیڈ پارک میں امریکی گلوکارہ میڈونا نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ جسے دیکھ کر حاضرین جھوم اٹھے۔ تریپن سالہ امریکی گلوکارہ میڈونا اپنے نئے البم ایم ڈی این اے کی تشہیرکے لیے برطانیہ پہنچی ہیں۔ جہاں انہوں نے ہائیڈ پارک کنسرٹ میں اپنی شاندار پرفارمنس کا جادو جگایا۔ حاضرین کی تعداد سے لگتا تھا پورا لندن میڈونا کو دیکھنے کے لئے ہائیڈ پارک میں امڈ آیاہے۔ کنسرٹ کو دیکھنے کے لیئے ہزاروں شائقین کے ساتھ مشہور و معروف گلوکاراور فیشن ڈیزائنر بھی ہائیڈ پارک میں موجود تھے۔ امریکی گلوکارہ ہائیڈ پارک کے علاوہ برطانیہ کے دیگر مقامات پر بھی کنسرٹ کا ارادہ رکھتی ہیں۔