تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:35

گیاری سیکٹر: مزید 4 جوانوں کے جسد خاکی برآمد

آج نیوز - گیاری سیکٹر کے گلیشائی ملبے سے مزید چار جوانوں کے جسد خاکی برآمد کرلیے گئے ہیں۔ اب تک ترپن شہدا کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ گلیشیر کے ملبے سے ملنے والے جسد خاکی کو شناخت کے لیے گوما اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ گیاری سیکٹر سے اب تک ملنے والے شہداء کی تعداد تریپن لاشیں نکالی جا چکی ہیں جس میں سے اکیاون شہداء کا تعلق پاک فوج سے اور دو سویلین کے شامل تھے۔ گذشہ روز ملنے والے چار شہداء کی جسد خاکی کی شناخت کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے جن میں لانس نائیک غلام محمد، حولدار تنویر حسین، نائیک نعیم خان اور سپاہی عابد نوید شامل ہیں۔ چاروں شہداء کے جسد خاکی کو گوما سیکٹر میں نمازہ جنازہ کی ادائیگی کے بعد ان کے آبائی گاؤں روانہ کردیا گیا جہاں انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔ گیاری سیکٹر میں چھیاسی جسد خاکی کی تلاش کے لیے ایک سو ایک ویں روزبھی سرچ آپریشن جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.