تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:35

مخالفین اور میڈیا اشتعال دلانے کی کوشش کرتے ہیں،لطیف کھوسہ

جیو نیوز - لاہور… پنجاب کے گورنرسردارلطیف کھوسہ نے کہاہے کہ پارلیمنٹ آئین کے تابع نہیں ہوتی ، آئین بناتی ہے، ایک معتبرشخصیت کی جانب سے پارلیمنٹ کوآئین کے تابع کرنے کے بیانات، حکومت کومشتعل کرنے کے مترادف ہیں۔ لاہورمیں امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی پر کہاں کہاں سے ظلم نہیں ہوا،گورنرپنجاب نے کہاکہ مخالفین اورمیڈیااشتعال دلانے کی بھرپورکوشش کرتے ہیں،مگرزرداری صرف برداشت کرتے ہیں۔ان کاکہناتھاکہ پنجاب کے حکمرانوں میں برداشت نام کی کوئی چیز نہیں،وہ خود جلوسوں کی قیادت کرتے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی نے برداشت کے فلسفے پر چلتے ہوئے ساڑھے چار سال پورے کئے،گورنرکھوسہ نے کہا کہ اداروں کی تعظیم اور تکریم ہمارا فرض ہے، اوروہ سمجھتے ہیں کہ عدالتیں ہماری ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.