18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:7
فخرالدین جی ابراہیم کی حلف برداری روکنے کیلئے درخواست
آج نیوز - سندھ ہائکورٹ میں فخرالدین جی ابراہیم کی بطور الیکشن کمیشن حلف برداری روکنے کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔ حاجی گل نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ چیف الیکشن کمیشن کا حلف آئین میں قرآن و سنت سے متصادم ہے۔ اگر چیف الیکشن کمیشن غیراسلامی حلف اٹھائیں گے تو مسلم امیدواروں کس طرح اسلامی تعلیمات سے متعلق شرائط پر کیسے عمل کریں گے۔ یہ حلف آئین کے آرٹیکل دو کے دو سو اٹھائیس کی خلاف ورزی ہے۔