18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:24
شہباز شریف نے ٹینٹ آفس ختم کرنے پر غور شروع کردیا
آج نیوز - وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لوڈ شیڈنگ کے خلاف علامتی احتجاج کیلئے قائم ٹینٹ آفس ختم کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ لاہور کے ٹینٹ آفس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے وفود نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی۔ ترجمان کے مطابق شہریوں نے شہباز شریف کو ٹینٹ آفس ختم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وہ حالات کا جائزہ لینے کے بعد اس بارے فیصلہ کریں گے۔ لوڈشیڈنگ کے خلاف وزیراعلیٰ پنجاب نے مینار پاکستان گراونڈ میں احتجاج کے طور پر اپنا آفس ٹینٹ میں منتقل کیا تھا جس کے بعد ایسے ٹینٹ آفس پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی قائم کئے گئے تھے۔