18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:24
ملتان ، کل ہونے والے ضمنی انتخاب کے انتظامات مکمل
جیو نیوز - ملتان … ملتان میں 19 جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں پولنگ کل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ملتان میں وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی نا اہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست پر کل انتخابات ہونے جا رہے ہیں اسی نشست پر 10 امیدوار میدان میں ہیں جن میں پاکستان پیپلز پارٹی سے سید عبد القادر گیلانی ہیں جو سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے ہیں جبکہ 9 آزاد امیدواران میں سے سابق وفاقی وزیرسکندر حیات بوسن کے چھوٹے بھائی شوکت حیات بوسن بھی ہیں جنہیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حمایت حاصل ہے۔ حلقہ میں رجسٹررڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 8 ہزار 8 سو 71 ہے جن میں مرد ووٹرز 1 لاکھ 67 ہزار 91 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 40 ہزار 80 ہے جن کے لئے 2 سو 45 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں 64 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ آج الیکشن کمیشن ملتان کی جانب سے پرزائیڈنگ آفیسرز میں پولنگ کا سامان تقسیم کر کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ الیکشن کے سلسلہ میں کل ملتان میں مقامی تعطیل رہے گی۔