18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:40
مظفرگڑھ: بس اور کار میں تصادم، 4 افراد جاں بحق
آج نیوز - مظفرگڑھ میں بس اور کار کے درمیان تصادم سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔اپالو ٹیکسٹائل کے قریب جھنگ روڈ پر پشاور سے ملتان جانے والی بس نے اوور ٹیکنگ کے دوران سامنے سے آنے والی کار کو کچل دیا،جس میں سوار ظہور احمد ،غلام مصطفی ،محمد عبداللہ اور ڈرائیور غلام عباس موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ اطلاع پر ریسکیو ٹیموں نے پہنچ کر کار کی باڈی کو کاٹ کر لاشوں کو باہر نکالا اور ہسپتال منتقل کیا۔جاں بحق ہونے والے افراد موضع بہاولپور سکھاں ملتان کے رہائشی ہیں، بس ڈرائیور اور عملہ فرار ہو گیا۔