تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:56

حافظ آباد: اشتہاری ملزمان کی فائرنگ، 3 پولیس اہلکار جاں بحق

آج نیوز - حافظ آباد میں اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے کے دوران فائرنگ سے دو پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حافظ آباد کے نواحی گاؤں سکھیکی میں اشتہاری ملزمان محمد آفتاب اور مستنصر موٹر سائیکل چوری اور دیگر ڈکیتی کی واردتوں میں مطلوب تھے،دونوں ملزمان کی محلہ حسن ٹاؤن میں اپنی ہمشیرہ کے گھر میں چھپے رہنے کی اطلاع پر گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا گیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی،جس سے کانسٹیبل نوید احمد موقعہ پر جاں بحق ہو گیا،جبکہ کانسٹیبل بشارت شدید زخمی ہو گیا،پولیس کے مطابق ملزمان موقع سے فرار ہو گئے،جبکہ زخمی کانسٹیبل کو ہسپتال منتقل کیا گیا،جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.