18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:12
پاکستان کے پانچ بڑے بینکوں کی ریٹنگ ایک درجے کم
آج نیوز - موڈیز نے پاکستان کے پانچ بڑے بینکوں کی ریٹنگ ایک درجے کم کردی،آؤٹ لک منفی قراردے دیا۔ بین الاقومی ریٹنگ ایجنسی موڈیز انویسٹرز سروس نے پاکستان کے پانچ بڑے بینکوں کی لوکل کرنسی ڈپازٹ ریٹنگ بی ٹو سے کم کر کے بی تھری کردی ہے۔اور آؤٹ لک بھی منفی قرار دیا ہے۔ ساتھ ہی پانچوں بڑے بینکوں کی فارن کرنسی ڈپازٹ ریٹنگ بھی دو درجے کم کر کے بی تھری سے سی اے اے ٹو کر دی گئی ہے ،۔ موڈیز نے اعلامئے میں کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش بجٹ خسارے اور بینکاری نظام کی جانب سے بڑے پیمانے پر حکومتی بانڈز میں سرمایہ کاری اور قرضوں کی وجہ سے ریٹنگ کم کی گئی ہے۔