تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:29

ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 4.5ارب ڈالر سے تجاوز

آج نیوز - مالی سال دو ہزار بارہ میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ساڑھے چارارب ڈالر سے تجاوزکر گیا۔ اسٹیٹ بینک کے ابتدائی اعدادو شمار کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا ایک اعشاریہ نو فیصد تک پہنچ گیا ہے ،، جو گزشتہ سال اعشاریہ ایک فیصد سرپلس تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دو ہزار بارہ میں غیر ملکی قرضوں کی واپسی اور ایکسٹرنل انفلوز کی کمی کی وجہ سے توازن ادائیگی پر دباؤ رہا۔ اعدادو شمار کے مطابق جون میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اٹھاون کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر رہا۔ جبکہ مالی سال دو ہزار بارہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا حجم چار ارب اکاون کروڑ ستر لاکھ ڈالرز ریکارڈ کیا گیا۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھنے کی وجہ تجارتی خسارے میں بے پناہ اضافہ ہے ، جو دو ہزار بارہ میں پندرہ ارب اڑتیس کروڑ ڈالرز سے تجاوز کر گیا ہے۔ ساتھ ہی تجارتی خسارے کی وجہ سے تیرہ ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات کے اثرات بھی ذائل ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.