18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:46
مالی سال 2012، ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں ہدف سے کم
آج نیوز - مالی سال دو ہزار بارہ میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں ہدف سے پچھہتر ارب روپے کم رہیں۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال ٹیکس وصولیاں انیس کھرب پندرہ کروڑ روپے رہی ہیں، جن میں پچیس ارب روپے سندھ ریوینیو بورڈ کی ٹیکس وصولیاں بھی شامل ہیں۔ تاہم ایف بی آر کے اعدادو شمار کے برعکس اسٹیٹ بینک نے وزارت خزانہ کو بتایا ہے کہ مالی سال دو ہزار بارہ میں ایف بی آر اور ایس آر بی کی مجموعی ٹیکس وصولیاں انیس کھرب دو کروڑ روپے رہی ہیں۔ اس طرح صرف ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں اٹھارہ کھرب ستتر کروڑ روپے ہیں ، جو کہ انیس کھرب باون کروڑ روپے کے ہدف کے مقابلے پچھہتر ارب روپے کم ہیں۔