تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:3

ملکی مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے آٹھ فیصد تک پہنچ گیا

آج نیوز - ملکی مالیاتی خسارہ مقررہ ہدف کا دوگنا ہوکر جی ڈی پی کے آٹھ فیصد تک پہنچ گیا۔ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق مالی سال دو ہزار بارہ میں حکومت کی آمدنی اور اخراجات میں فرق سولہ کھرب اسی ارب روپے تک پہنچ گیا ہے ، جو جی ڈی پی کا آٹھ فیصد ہے۔ ابتدائی اعدادو شمار میں جون کے اخراجات کا اندراج نہیں کیا گیا ہے۔ جس کے بعد بجٹ خسارے میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔ اس سے قبل حکومت نے بجٹ میں خسارے کا تخمینہ چار فیصد لگایا تھا ،، جسے بعد میں نظر ثانی کر کے چھ اعشاریہ ایک فیصد کر دیا گیا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نان ٹیکس ریوینیو اور ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں کم رہنے کے ساتھ ساتھ اخراجات کے غلط تخمینوں کی وجہ سے بجٹ خسارے میں اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب مختلف مد میں سبسڈیز کی فراہمی ہدف سے تین گنا بڑھ چکی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.