تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:19

شام: سرکاری عمارت میں خودکش دھماکا، وزیردفاع جاں بحق

آج نیوز - شام کے دارالحکومت دمشق میں خودکش دھماکے میں وزیردفاع داؤد رجعہ جاں بحق ہو گئے جبکہ کئی افراد شدید زخمی ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ شامی میڈیا کے مطابق دمشق میں قومی سلامتی کی عمارت میں اہم اجلاس جاری تھا جس کے دوران اچانک زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں وزیر دفاع داؤد رجعہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ کئی افراد زخمی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اجلاس میں کئی دیگر رہنما بھی شریک تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.