18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:35
کراچی: آج جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد 10 ہوگئی
آج نیوز - کراچی میں پرتشدد واقعات اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں میں آج جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد دس ہو گئی، پولیس و رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے بارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ فائرنگ کا تازہ واقعہ کراچی کے علاقے تین ہٹی بلوچ مسجد کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ اورنگی ٹاؤن مومن آباد کالونی میں بھی ایک شخص نامعلوم گولی کا نشانہ بنا۔ کراچی کے علاقے لیاری سے آج صبح گلہ کٹی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی۔ سرجانی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا احتشام اسپتال میں زندگی کی بازی ہار گیا۔ کھوکھرا پار میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ارسلان جاں بحق ہوگیا جبکہ ناظم آباد گول مارکیٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے یاور مہدی نامی شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ملیر ندی سے بھی ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد کی گئی۔ ادھر پی آئی بی کالونی تھانے کی حدود میں واقع عسکری پارک کے عقب میں نامعلوم ملزمان نے دستی بم حملہ کیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔