تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:40

نگراں حکومت کیلئے تمام جماعتوں سے مشارت کی جائے، نواز

آج نیوز - مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات پر عملدر آمد نہ ہونے پر ایک وزیر اعظم جائے یا دس، انہیں جانا چاہئے، آئندہ انتخابات میں کون کس کو ٹف ٹائم دے گا، وقت آنے پر پتہ چل جائے گا۔ لاہور میں صوبائی پارٹی کے ضلعی صدور اور جنرل سیکریٹریز کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت بحران کی ذمہ دار سپریم کورٹ کو ٹھہراتی ہے،لیکن اصل میں وہ خود ذمہ دار ہے، عدالتی احکامات پر عملدر آمد نہ ہونے کی صورت میں دس وزیر اعظم کو جانا پڑے تو جانا چاہیے۔ مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا تھا کہ حکومت کو نگران حکومت کے سیٹ اپ کیلئے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرنی چاہیے،بصورت دیگر اپوزیشن کی حیثیت سے وہ خود مشاورت کریں گے۔ نواز شریف نے آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کی جانب سے مسلم لیگ ن کو ٹف ٹائم دینے کے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ اس کا آئندہ انتخابات میں پتہ چل جائے گا۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات عام انتخابات سے پہلے ہوتے ہیں یا نہیں،لیکن اس کے بعد ضرور ہو جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ فخر الدین جی ابرہیم کی بطور الیکشن کمشنر تقرری سے شفاف انتخابات کے امکانات بڑھ جائیں گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.