18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:40
شرپسند رمضان میں دہشت گردی نہ کریں ، بشیر بلور کی اپیل
جیو نیوز - پشاور…خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بشیر احمد بلور نے شرپسندوں سے اپیل کی ہے کہ رمضان المبارک کے پیش نظر دہشت گرد کاروائیاں بند کردیں۔پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو میں بشیر احمد بلور نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو احکامات جاری کئے ہیں کہ ماہ رمضان کے دوران شہر کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی جائے،تاہم شرپسندوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایسی کاروائیاں نہ کریں جس سے کسی کو تکلیف پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں جبکہ یوٹیلٹی اسٹورز انتظامیہ کو بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ اسٹورز پر ناقص اشیاء فروخت نہ کی جائیں۔