18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:57
کراچی والوں کیلئے رمضان کا تحفہ، بجلی کے نرخوں میں اضافہ منظور
آج نیوز - مشتری ہوشیار باش!! نیپرا نے کراچی کے شہریوں کے لئے رمضان کا تحفہ دینے کی تیاری کرلی۔ کے ای ایس سی کو فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نرخوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔ سنا کرتے تھے کہ مرے کو مارے شاہ مدار۔ لیکن ہماری حکومت نے اس کہاوت کو سچ کردکھایا۔ رمضان کی آمد آمد ہے اور نیپرا نے کراچی کے شہریوں کو مہنگی بجلی کا تحفہ دینے کا اعلان کردیا۔ ذرائع کے مطابق نیپرا میں بجلی کے نرخوں میں اضافے کے لئے اجلاس ہوا۔ جس میں کے ای ایس سی کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخوں میں اپریل کے لئے ایک روپے چودہ پیسے اور مئی کے لئے باون پیسے فی یونٹ اضافہ کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ یوں صارفین کو آنے والے مہینوں میں ہی نہیں بلکہ گزرے ہوئے اپریل اور مئی کے مہینوں کے بجلی کے بلوں کے اضافی پیسے بھی ادا کرنے ہوں گے۔