تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:57

وفاق سے ڈرون حملوں میں ہونیوالے نقصانات کی تفصیلات طلب

جیو نیوز - پشاور …پشاور ہائی کورٹ نے وفاق سے ڈرون حملوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔پشاور ہائی کورٹ میں ڈرون حملوں سے متعلق دو درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس سید سجاد حسن شاہ پر مشتمل بنچ نے کی۔ درخواستیں وکیل ایف ایم صابر اور دفاع پاکستان کونسل کی جانب سے دائر کی گئی ہیں۔ چیف جسٹس نے وفاق کو حکم دیا گزشتہ دو سالوں کے دوران ڈرون حملوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔ عدالت نے نقصانات کی تفصیلات کے ساتھ دستاویزی ثبوت بھی فراہم کرنے کا حکم دیا۔اور ڈرون حملوں سے متعلق پارلیمنٹ کی قرارداد کی کاپی اورد فاع کمیٹی کے منٹس کی رپورٹ کے علاوہ امریکی سفارت خانیمیں ڈرون حملوں سے متعلق کئے گئے احتجاج کا ریکارڈ بھی طلب کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.