تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 18:13

فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے جیون ساتھی چن لیا

آج نیوز - فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے جیون ساتھی چن لیا، رسم منگنی لندن میں انجام پا گئی۔ لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر وہاب ریاض پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی بشریٰ ارشد کو دلہن بنائیں گے۔ وہاب اور بشریٰ کی منگنی لندن کے ریڈیسن ہوٹل میں سولہ جولائی کی شب ہوئی، جس میں دونوں خاندانوں کے خاص مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا، جن کی تعداد پندرہ سے بیس کے درمیان تھی۔ بشریٰ اور وہاب ریاض کی منگنی کی رسم دونوں خاندانوں کی باہمی رضامندی سے ہوئی اور یہ ارینج میرج ہوگی۔ وہاب ریاض کے خاندانی ذرائع کے مطابق شادی اگلے برس متوقع ہے۔ بشریٰ کے والد لندن کے معروف بزنس مین ہیں جبکہ بشریٰ لندن کی ایک یونیورسٹی سے ماسٹرز کر رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.