18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 18:13
کراچی:فائرنگ اورپرتشدد واقعات میں7افراد ہلاک
جیو نیوز - کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں سات افراد ہلاک ہوگئے ۔کراچی کے علاقے سرجانی ٹاوٴن ایل ون میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ایک شخص ہلاک ہوگیا ،ملیر کے علاقے کھوکھرا پار میں بھی ایک شخص ہلاک ہوا ،منگھو پیر کے علاقے سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے جبکہ ناظم آباد گول مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جو اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا ۔اُدھر لیاقت آباد غریب آباد میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص نجی اسپتال میں دم توڑ گیا پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص کی شناخت اکبر علی کے نام سے ہوئی ہے جو کسٹم کا ملازم تھا۔رسالہ تھانہ کی حدود سے نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمدہوئی ، جبکہ نیو کراچی نالہ اسٹاپ کے قریب نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی شخص دوران علاج اسپتال میں چل بسا۔