تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 18:30

کراچی: دستی بم کے حملے میں 6 افراد زخمی

آج نیوز - کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں دستی بم کے حملے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔ آج نیوز کے نمائندے کے مطابق فیڈرل بی ایریا میں یوسف پلازہ کے قریب نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے۔ دستی بم کے دھماکے کی زد میں آ کر چھ افراد زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کے بعد جائے وقوعے کے اطراف کے علاقوں میں شدید ٹریفک جام ہو گیا۔ پولیس و رینجرز کی نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شہادتیں اکٹھی کرنا شروع کر دیں۔ اس سے قبل آج صبح پی آئی بی کالونی تھانے کی حدود میں واقع عسکری پارک کے عقب میں بھی نامعلوم ملزمان نے دستی بم حملہ کیا تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.