تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 20:7

شہباز شریف کے داماد پر الزامات بے بنیاد ہیں ،رانا ثناء اللہ

آج نیوز - وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے داماد پر الزامات بے بنیاد ہیں، میٹ کمپلیکس کے تمام حقائق ایوان میں پیش کئے جائیں گے۔ الیکشن میں عمران خان کا مقابلہ پارٹی کا عام کارکن کرے گا۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے صدر زرداری کی کرپشن سے توجہ ہٹانے کے لئے شہباز شریف کے داماد پر بے بنیاد الزامات عائد کئے ہیں، جس کا جواب پنجاب اسمبلی میں ہی دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صدر زرداری پہلے دس فیصد کرپشن پر جیل گئے تھے، اب ہزار فیصد پر جائیں گے، صدر زرداری نے سیاسی جدوجہد پر نہیں بلکہ کرپشن مقدمات میں جیل کاٹی۔وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ ہے۔ عمران خان وزیرستان جائیں تو لا پتہ افراد کو اغواء کاروں کے چنگل سے آزاد کرا کر لائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.