تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 20:40

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم رہنے کی پیش گوئی

آج نیوز - آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گاجبکہ آئندہ دو روز کے دوران ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا جبکہ ایئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران بھی یہی صورتحال برقرار رہے گی،محکمہ موسمیات نے آئندہ دوروز کے دوران ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ،تاہم آج رات بالائی پنجاب سمیت،مالاکنڈ،ہزارہ،کوہاٹ ڈویڑن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیزہواوٴں کے علاوہ چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی پشاور،مالاکنڈ،ہزارہ اور قلات ڈویژن میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی،گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں چھیالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا،جبکہ دادو میں تینتالیس،لاہور اکتالیس، ملتان پشاور چالیس،فیصل آباد انتالیس ،مظفرآباد،اسلام آباد اڑتیس،کوئٹہ سینتیس،گلگت چھتیس ،کراچی چونتیس جبکہ مری میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت چھبیس ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.