تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 20:56

پی پی شفاف الیکشن پر یقین رکھتی ہے ،کائرہ

آج نیوز - وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی صاف اور شفاف الیکشن پر یقین رکھتی ہے ، عدالتیں پیپلز پارٹی کی ہدایت پر نہیں چلتی، جس کسی پر بھی الزام ہے وہ عدالت میں پیش ہو۔پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت نے ہمیشہ صاف اور شفاف الیکشن کو ترجیح دی ہے، ہمیشہ مذاکرات سے مسائل کو حل کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کی دعوت دی ہے، مسائل مل کر مشاورت سے حل کرنا چاہتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ سپرم کورٹ نے صوبائی حکومتوں کو بلدیاتی انتخابات کی تیاری کا کہا ہے، عدالتیں پیپلز پارٹی کے کہنے پر نہیں چلتیں، جس کسی پر الزام ہے وہ عدالت میں پیش ہوفیصلھ خود ہو جائے گا کون بے قصور ہے اور کون قصور وارہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.