تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 21:14

آسٹریلیا کیخلاف سیریز ،قومی ٹیم کے باولنگ کوچ کی جلد تقرری کا امکان

آج نیوز - پی سی بی کوچ کمیٹی کے سربراہ انتخاب عالم نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف سیریز تک قومی ٹیم کے باوٴلنگ کوچ کی تقرری کر دی جائے گی۔لاہور میں کوچ کمیٹی کے سربراہ انتخاب عالم نے میڈیا کو بتایا کہ اب تک باوٴلنگ کوچ کے لئے سولہ امیدواروں کی درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، جن میں زیادہ تعداد غیر ملکیوں کی ہے۔ کمیٹی امیدواروں کو شارٹ لسٹ کر رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یو اے ای میں آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز سے پہلے باوٴلنگ کوچ کا تقرر کر دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.