19 جولائی 2012
وقت اشاعت: 0:14
راجیس کھنہ کے مختلف فلموں میں منفرد کرداروں پر رپورٹ
آج نیوز - راجیش کھنہ کو نہ صرف رومانوی کرداروں میں پسند کیا جاتا تھا بلکہ ان کے سنجیدہ اور مزاحیہ کرداربھی بے انتہا مقبول ہوئے۔ انکی ڈائیلاگ ڈیلوری بے ساختہ ، ادائیگی باکمال اور چہرے اورصوتی تاثرات بہت عمدہ تھے۔ ان پر فلمائے ہوئے گانے جہاں بہت زیادہ مقبول ہوئے وہیں ان کے ان کے ڈائیلاگ کو بھی بہت زیادہ شہرت ملی۔فلم '' آنند'' میں بابومشاب کی ادائیگی اور اس فلم کے ڈائیلاگ کو بہت پسندکیا گیا۔امر پریم کا شمار بھی راجیش کھنہ کی ان فلموں میں ہوتا ہے جس می ان کی رومانوی اداکاری عروج پر دکھائی دی، خاص طور پر پشپہ کو تسلی دینے کا منفرد اندازنے شائقین کے دل موہ لیے۔فلم خاموشی میں ان کے کردار نے انہیں بالی وڈ کا لی جنڈ قرار دیدیا تھا۔ اس کے بعد راجیش کھنہ ہر فلم کی ضرورت بن گئے۔فلم ہاتھی میرا ساتھی انکے فنی سفر میں ایک اہم موڑ ثابت ہوئی ان کی رومانوی اداکاری نے فلم کو باکس آفس پر ہٹ کروادیا۔ فلم انگارے میں سرکش نوجوان کے کردار نے ان پر سے رومانوی ہیرو کی چھاپ کو کسی قدر مٹا دیا تھا۔